ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کا چناب نگر میں چرچ کا دورہ

پیر 14 اکتوبر 2019 18:35

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے چناب نگر میں چرچ کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی چناب نگر مظہر احمد گوندل،ایس ایچ او چناب نگر اسد عباس ایس آئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے چرچ ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ SOPکے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔امن و امان کا قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں