حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ، معاشی صورت حال دن بدن بہتر ہورہی جلد مہنگائی کم ہوجائیگی ،شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی راہنماء میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے معاشی صورت حال دن بدن بہتر ہورہی جلد مہنگائی کم ہوجائیگی عوام کو ہر ممکن ریلیف کیلیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں. اب سرکاری دفاتر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جارہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر باقائدگی سے عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلیئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام سے رابطے کو مزید بڑھایا جائے گا اور ان کے انفرادی مسائل کے حل چنیوٹ کی تحصیلواور ضلع کی ترقی سے متعلقہ تجاویز کو مقدم رکھیں گے میرے دروازے عوام کے مسائل کیلیئے ہمہ وقت کھلے ہیں اپنے علاقے کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہی. انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کی حکومت ہر محاز پر کامیاب ہوگی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہی عمران خان کا مشن ہے جس میں انشآاللہ جلد کامیاب ہونگے

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں