چنیوٹ میں کرونا کا کیس سامنے آگیا چودہ سالہ بچی جنرل ہسپتال فیصل آباد منتقل

اہل خانہ کے دیگر پندرہ افراد کو قرنطینہ سنٹر چنیوٹ منتقل

اتوار 29 مارچ 2020 20:06

چنیوٹ میں کرونا کا کیس سامنے آگیا چودہ سالہ بچی جنرل ہسپتال فیصل آباد منتقل
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) چنیوٹ میں کرونا کا کیس سامنے آگیا چودہ سالہ بچی کوجنرل ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا جبکہ اہل خانہ کے دیگر پندرہ افراد کو قرنطینہ سنٹر چنیوٹ منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر236میروکا کی رہائشی چودہ سالہ ثنا فیصل آباد میں کسی گھر میں کام کاج کرتی تھی طیبعت خراب ہونے پر اپنے آبائی گھر پہنچی تو وہاں پر پتہ چلا کہ ثنا کو کرونا وائرس ہو گیا ہے ثنا کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ سے غلام محمد آباد جنرل ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر پندرہ افراد کو فیصل آبادروڈ فاسٹ یونیورسٹی میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں