پنجاب میں دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف

گروہ شادی کرکے مال و دولت سمیٹنے کے بعد لڑکیوں کو طلاق دے دیتا، گروہ کے ہاتھوں لٹنے والی متعدد خواتین سامنے آگئیں

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 21 مئی 2021 14:24

پنجاب میں دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف
چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 مئی 2021ء ) صوبہ پنجاب میں دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوگیا، گروہ شادی کرکے مال و دولت سمیٹنے کے بعد لڑکیوں کو طلاق دے دیتا ، گروہ کے ہاتھوں لٹنے والی متعدد خواتین سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو شادی کرکے مال ودولت سمیٹا اور پھر لڑکیوں کو طلاق دے دیتا ہے، اس حوالے سے گروہ کے ہاتھوں متاثرہونے والی ایک خاتون نے اہم انکشافات کردیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ گروہ میں شامل چناب نگر کا ایک رہائشی مبارک خواتین سے شادی کرتا ہے اور شادی کے چند عرصہ بعد ہی دولت قابو کرکے انہیں طلاق دے دیتا ہے، مبارک پہلے بھی 6 شادیاں کرکے خواتین کو طلاق دے چکا ہے، خاتون نے مبارک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث فیملی گینگ پکڑا گیا، خوف کی علامت بننے والے لاہور، سیالکوٹ ، ڈسکہ اور گوجرانوالہ میں 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے فیملی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گروہ میں 3 بھائی اور بہنوئی شامل ہیں ، جو کہ مل کر صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں کے بڑے شاپنگ مالز میں ڈکیتیاں کرتے تھے اور اب تک یہ گروہ مجموعی طور پر 50 سے زائد کامیاب وارداتیں کرچکا ہے ، جس کو پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کیا۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر حسیناؤں کی تصاویر دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایف آئی اے نے ایک کارروائی میں سوشل میڈیا پر شہریوں کو لوٹنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا ، گرفتار کیے جانے والے اس گروہ میں 5 غیر ملکی جب کہ ایک پاکستانی شامل ہے ، گرفتار افراد میں 5 نائجیرین باشندے ہیں، یہ گروہ اب تک متعدد لوگوں کے ساتھ فراڈ کر چکا ہے ، ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ گروہ کے ارکان کروڑوں روپے لوگوں سے لوٹ چکے ہیں، گروہ غیر ملکی حسیناؤں کی تصاویر دکھا کر لوگوں کو لاکھوں ڈالر کا لالچ دیکر کر لوٹتے تھے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں