صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت کے ملازمین کا ایک اور انوکھا کارنامہ

شعبہ بہبود آبادی کی گاڑی دیہی علاقوں میں باراتیوں کو لے جانے کیلئے کرائے پر دے دی گئی ، گاڑی پر کریانے کا سامان بھی لوڈ کرکے بھجوایا جاتا رہا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 17 اکتوبر 2021 16:00

صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت کے ملازمین کا ایک اور انوکھا کارنامہ
چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 اکتوبر 2021ء ) صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت کے ملازمین نے محکمہ بہبود آبادی کی سرکاری گاڑی کرائے پر چلنے لگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین نے سرکاری گاڑی شادی کی تقریبات میں کرائے پر چلانا شروع کردی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری طور پر پیٹرول فراہم کی جانے والی شعبہ بہبود آبادی کی گاڑی دیہی علاقوں میں باراتیوں کو لے جانے کیلئے کرائے پر دے دی گئی ، اس کے علاوہ گاڑی پر کریانے کا سامان بھی لوڈ کرکے بھجوایا جاتا رہا۔

دوسری جانب پنجاب میں میونسپل کمیٹی کا عملہ سرکاری پیٹرول رکشہ ڈرائیوروں کو فروخت کرنے لگا ،  لیہ میں میونسپل کمیٹی کے شہر کی صفائی پر مامور عملے کو دیا جانے والا پیٹرول فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، جہاں عملہ شہر کی صفائی کےلیے دیا جانے والا پیٹرول رکشہ ڈرائیوروں کو فروخت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق 20 وارڈز میں صفائی کےلیے موجود رکشوں کو سرکاری پیٹرول بیچا جاتا ہے جب کہ عملہ رکشوں میں پیٹرول نہ ہونے کا بہانہ بناکر صفائی سے انکار کردیتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں لاہور کی ایک سرکاری گاڑی میں بھی کتے کے سفر کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سفید رنگ کی ایک کار جس پر سبز رنگ کی سرکاری نمبر پیلٹ بھی آویزاں ہے ، اس میں اگلی نشست پر ایک کتا براجمان ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا بڑے مزے سے گاڑی میں لاہور شہر کی سیر کر رہا ہے جب کہ سفید رنگ کی مذکورہ گاڑی تیزی سے لاہور کی مشہور و معروف شاہراہ پر دوڑی چلی جارہی ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں