پولیس نے بدبخت بیٹے اور اس کی بیوی کو ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا، مقدمہ درج

ہفتہ 20 نومبر 2021 14:47

پولیس نے بدبخت بیٹے اور اس کی بیوی کو ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا، مقدمہ درج
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) پولیس نے بدبخت بیٹے اور اس کی بیوی کو ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ سٹی پولیس نے اپنی ہی ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ماں کے پیسے اور زیورات چوری کرنے کے الزام میں ناخلف بیٹے اور اس کی بیوی کو گرفتار کرکے تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم لیاقت علی اور اس کی بیوی نے مل کر اپنی والدہ مسرت بی بی کا 6 لاکھ روپے مالیت کا طلائی زیور اور نقدی چوری کی، ملزم نے اینٹوں سے اپنی ماں کو مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مسرت بی بی کی مدعیت میں تحفظ والدین آرڈیننس 3/2021 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کے مطابق ضلع بھر میں تحفظ والدین آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، والدین اولاد سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں