چنیوٹ، پولیس کانسٹیبل حادثے میں جاںبحق ہو گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:23

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) چنیوٹ پولیس کانسٹیبل حادثے میں جاںبحق ہو گیا ۔ چند ماہ پہلے پولیس میں بھرتی ہونے والا نوجوان روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پولیس کانسٹیبل عبدالرحیم جوروڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلا بسا۔ نماز جنازہ 10بجے دن گنجہ تلا علاقہ تھانہ محمد والا میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی، دیگر پولیس افسران و ملازمین اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں