اللہ کی راہ میں خرچ کرنا صدقہ جاریہ ہے ، مولانا قاری محمد رفیق نفیسی

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:29

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ نصرت آباد مرکز ختم نبوت چناب نگرمیں مستحقین میں انوار ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ماہانہ راشن تقسیم اور ختم نبوت سیمینار کا انعقاد کیا گیا انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے رابطہ سیکرٹری اطلاعات پیر طریقت مولانا قاری محمد رفیق نفیسی، مولانا قاری محمد عتیق نفیسی نے کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنا صدقہ جاریہ خدا تعالیٰ کے نزدیک مقبول ترین عمل رزق کی برکات کے حصول کا ذریعہ ہے غربا کی خدمت اعمال صالح میں حصہ دار بننے کا سامان مہیا کرتا و کفالت مخیر حضرات کی مذہبی زمینداری ہے غربا کی خدمت اتباع رسول ؐہے اتباع سنت کے بغیر عزت و سرفراز کا حصول ممکن نہیں اتباع سنت ہی اطاعت رسول ؐ ہے نومسلمین ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک دین کا سرمایہ اور مجاہد اسلام ہیں عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کا بنیادی جز ہے ختم نبوت کی چوکیدار دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں