چنیوٹ،حوالدار ملک عبد الجبار کھوکھر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 12 اپریل 2019 16:41

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) وانا میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے چنیوٹ کے سپوت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پاک فوج کے حوالدار ملک عبد الجبار کھوکھر گذشتہ روز وانا میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، جن کا جسد خاکی پاک فوج نے چنیوٹ کے نواحی گاوں ٹھٹہ کانجواں میں پہنچایا ۔

ان کی نماز جنازہ چک نمبر 137 نولاں والا میں ادا کیا گیا، جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹاں چھوڑی ہیں۔نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد شہید کو آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔شہید کی قبر پر صدر پاکستان اور آرمی چیف کی طرف سے چادریں چڑھائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں