چنیوٹ سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے فراڈ کرتا تھا، مقدمہ درج

ہفتہ 24 اپریل 2021 13:59

چنیوٹ سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء) چنیوٹ کے علاقے احمد نگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

چنیوٹ پولیس کے مطابق ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے فراڈ کرتا تھا۔چنیوٹ پولیس کے مطابق گرفتارکیئے گئے ملزم کے قبضے سے پولیس کی یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں