چنیوٹ، ڈی پی اوآفس میں امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ

بدھ 17 نومبر 2021 15:59

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2021ء) ڈی پی اوآفس میں امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی، ڈی پی او بلال افتخار اورتمام مکاتب فکر کے علماء کرام،تاجر نمائندگان و دیگر ممبران امن کمیٹی بھی موجود تھے، دوران میٹنگ امن و امان کے قیام اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام کا مثبت کردار ہے۔  چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔  آئندہ بھی امن امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ امن کمیٹی کے ممبران نے بھی قیام امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور اعادہ کیا کہ ضلع چنیوٹ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں، میٹنگ کے اختتام پر ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں