چنیوٹ ،ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے اسکول جاتے ہوئے دو بہن جاں بحق

بدھ 1 دسمبر 2021 15:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراؤنڈ کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے اسکول جاتے ہوئے دو بہن جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

چنیوٹ کے علاقے جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراونڈ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 18 سالہ تیمور اور 15 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے جو اسکول جارہے تھے، ریسکیو نے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی مریم ظفر گرلز ہائی سکول میں دہم کی طالبہ تھی، ہونہار طالبہ نے نہم کے امتحانات میں 491 نمبر حاصل کئے، طالبہ کی یونیفارم میں شہادت پر افسردہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں