امتحانات میں سرکاری سکولوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھا نے والے طلبہ و طالبات کے اعزازمیں تقر یب

منگل 17 اپریل 2018 21:32

چنیوٹ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت ہو نے والے سالانہ امتحانات میں سرکاری سکولوں میں اعلی کارکردگی دکھا نے والے طلبہ و طالبات کے اعزازمیں پر وقار تقر یب کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت چیف ایگزیکٹیو آفیسرایجوکیشن (اتھارٹی )لیاقت علی ناصر نے کی جب کہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوچ تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاون میں ضلعی سطح پر اعلی کارکرگی دکھا نے والے طلبا وطالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر نے کہا کہ ضلعی سطح پرپانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبا اور طالبات نے بارہ میں سے پانچ پوزیشنیں حاصل کی ہیں جو کہ 2009 کے بعد اس سال پہلی مرتبہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایوب خان بلوچ اور سی ای اولیاقت علی ناصر نے نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلبا اور طالبات اور اساتذہ میں شیلڈز تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں