رحمانی ویلفیئر سوسائٹی چنیوٹ نے الیکشن کے سلسلہ میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 16 جولائی 2018 23:50

چنیوٹ ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) رحمانی ویلفیئر سوسائٹی چنیوٹ نے الیکشن 2018کے سلسلہ میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پچیس جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں ضلع چنیوٹ میں رحمانی ویلیفئر سوسائٹی نے سات رکنی کمیٹی صدر آغا طالب حسین کی زیر قیادت میں تشکیل دی ہے جس میں محمد اکرم محمد طفیل عبدالمجید حاجی اسلم محمود احسن ، اصغر علی، منیر ممبران ہونگے جو کہ مختلف امیدواران سے الگ الگ ملاقات کریں گے اور بعد میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ کس امیدوار کی سپورٹ کا اعلان کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں