ڈی پی او چنیوٹ کی زیر صدارت اجلاس

عام انتخابات،امن و امان اور کرائم کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا

بدھ 18 جولائی 2018 20:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار نے اپنے دفتر میں عام انتخابات،امن و امان اور کرائم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں جملہ ایس ڈی پی اوز صاحبان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،انچارج ٹریفک،ایس ایچ اوز صاحبان،انچارج برانچز ڈی پی او دفتر،انچارج چوکیات، محرران نے شرکت کی۔میٹنگ میں عام انتخابات،امن و امان کی صورتحال،کرائم کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او نے تمام افسران سے غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے حلف لیا۔ڈی پی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے ماتحت عملہ سے بالکل اسی طرح حلف لیں گے۔ کوئی بھی پولیس افسر/ملازم کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا ۔ڈسٹرکٹ پولیس انتخابات کے موقع پر غیر جانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دے گی۔

(جاری ہے)

۔تمام افسران اپنے علاقہ جات میں قائم پولنگ سٹیشنز کا وزٹ کریں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور کسی بھی قسم کی کمی بیشی کو دور کریں۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔کسی بھی شخص کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرونگا۔کرائم کنٹرول کرنے کیلئے افسران اپنے اپنے علاقہ جات میں بہتر حکمت عملی سے پولیس گشت کو مزید بڑھائیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کیا جائے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں