ڈی پی او چنیوٹ کا پولیس لائن کا دورہ ، سپیشل فورس کے ٹریننگ کیمپ کا جائزہ لیا

بدھ 18 جولائی 2018 20:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار نے پولیس لائن چنیوٹ کا وزٹ کیا اور سپیشل فورس کے ٹریننگ کیمپ کا جائزہ لیا.ڈی پی او نے سپیشل فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل فورس کے قیام کا مقصد عام انتخابات کے موقع پر امن و امان کے قیام میں پولیس کی مدد کرنا ہی.آپ لوگوں نے الیکشن کے موقع پر غیر جانبداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینی ہی.

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ٹریننگ کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا. عام انتخابات کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے پولیس کی مدد کے لیے سپیشل فورس بنائی گئی ہی. ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی کی زیرنگرانی ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز پولیس لائن چنیوٹ میں سپیشل فورس کو الیکشن کے دوران ڈیوٹی کے حوالے سے ٹریننگ دے رہے ہیں. سپیشل فورس کو فزیکل سرچ, ہنگامی صورتحال, امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے ٹریننگ دی جا رہی ہی.

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں