گلشن اقبال پارک لاہورمیں دھماکہ میںجاں بحق ہونیوالے محمد وسیم کے والد کو امدادی چیک فراہم

جمعرات 19 جولائی 2018 23:53

چنیوٹ۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء)ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے مورخہ 27.03.2017 کوگلشن اقبال پارک لاہورمیں دھماکہ میںجاں بحق ہونیوالے محمد وسیم ولد امان اللہ نامی لڑکے کے والد امان اللہ کو افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گورنمنٹ کیطرف سے امدای چیک مبلغ447368/- روپے آج ڈپٹی کمشنر آفس میں دیا جس پر مرحوم کے والد نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا شکریہ ادا کیا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں