گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرکو بس فراہم کر دی گئی

جمعرات 19 جولائی 2018 23:54

چنیوٹ ۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) گذشتہ روز نئے قائم ہونے والے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر اصغر چوک سیٹلائٹ ٹائون چنیوٹ میں ایک تقریب افتتاح بسلسلہ فراہمی سکول بس برائے خصوصی طلبا و طالبات منعقدہوئی جس کے لئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چنیوٹ خضر افضال چوہدری تھے ،سکول کو ملنے والی بس کا افتتاح ADCRرائو امتیاز نے تقریباً50غباروں کا گچھا ہوا میں چھوڑ کر اور نئی ملنے والی بس کے دروازہ پر پھتیاکاٹ کر افتتاح کیااور اندر داخل ہوکر بس کا معائنہ کیا،تقریب میں چیف ایگزیکٹوڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ لیاقت علی ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اینڈ فنانس ایجوکیشن اتھارٹی سعید احمد،ہیڈ مسٹریس ادارہ ہذا فرحت طفیل ،پرنسپل طارق محمود ملک گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن چنیوٹ،ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر لالیاں ہمایوں شاہ نواز،ہیڈماسٹرگورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر بھوآنہ محمد علی،ہیڈمسٹریس گورنمنٹ انسٹیوٹ فار سلولرنزز چنیوٹ سعدیہ تبسم،مسز انعم،ڈاکٹر حافظ علی امین نسیم آڈیو مٹریسٹ، محمد نواز ، محمد احسن، محمد عبدالجباراور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں