ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی زیر صدارت پولنگ اسٹیشنز کے انتظامات بارے میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 20 جولائی 2018 23:47

چنیوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد افضال چوہدری کی زیر صدارت الیکشن پولنگ اسٹیشنز کے انتظامات بارے میں میٹنگ ہوئی ۔جس میں اے ڈی سی (ریونیو) رائوامتیاز احمد ،اے ڈی سی (جی)اعتزاز اسلم مارتھ،اے سی چنیوٹ آصف اقبال چوہان، اے سی لالیاں علی عاطف بٹر،اے سی بھوآنہ میڈم شمائلہ منظور ،سی ای او (ایجوکیشن)میاں محمد اسماعیل،اور تنیوں تحصیلوں کے سی اوز ایم سیز نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد افضال چوہدری نے ہدایت کی کہ جن پولنگ اسٹیشنز پر کام نامکمل ہے وہ جلد از جلد اپنا کام مکمل کریںاور بعد جگہوں پر بلڈنگ ہے پر واش روم اور پانی کا انتظام نہ ہے اس کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اور بعد جگہوں پر بلڈنگز کی چھتیں موجود نہ ہے وہاں ا س کے متبادل پلاسٹک شیٹس یا ٹینٹس کا بندوبست کیا جائے تا کہ بارش کی صورت میں بارش سے بچا جاسکے اور جن جگہوں پر بجلی کی سہولت موجود نہ ہے وہاں جنریٹر ز کا بندوبست کیا جائے اور جو خستہ حال بلڈنگز ہیں ان کو دوسری جگہ شفٹ کیا جائے اور جن جگہوں پر فرنیچر موجود نہیں وہاں فرنیچر کا بندونست کیا جائے۔

(جاری ہے)

مزید ڈپٹی کمشنر محمد افضال چوہدری نے ہدایت کی کہ تما م پولنگ اسٹیشنز پرٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے اور آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد افضال چوہدری نے تما م آفیسران کو ہدایت کی کہ جس کے ذمہ الیکشن سے متعلق جو جو کام ہے وہ جلدمکمل کر کے اپنی طرف سے ایک سر ٹیفیکٹ جاری کرے کہ ہمارا کام مکمل ہو گیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں