ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں کے خلاف کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو سفارش

جمعہ 20 جولائی 2018 23:47

چنیوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرامیدوار این اے 100 سید عنائت علی شاہ،پی پی 95 حسن مرتضی،پی پی 94سید کلیم علی امیر ،پی پی 96اورنگزیب چدھڑ،این اے 99مخدوم اسد حیات اورپی پی 93عامر نواز کے خلاف الیکشن کمیشن کو کاروائی کرنے کے بارے لکھ دیا ۔

گزشتہ روز ان کو بلاول بھٹو زرداری کی ریلی نکالنے سے روکا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن انتباہ کے باوجود ریلی نکالنے پر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید کاروائی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھ دیا۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مولانا الیاس احمدچنیوٹی کومبلغ50000/- روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔اسی طرح تحصیل لالیاں میںانتباہ کے باوجودضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اختر عباس نسوآنہ چیئرمین یوسی نمبر3 ،محمد نواز گلوتر وائس چیئر مین یوسی نمبر3 ،محمد شیر نسوآنہ چیئرمین یوسی نمبر2 اور محمد شہباز ریحان وائس چیئر مین یوسی نمبر2 کے خلاف بھی الیکشن کمیشن کو لکھ دیا گیا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں