آرپی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر کاچنیوٹ کا دورہ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:47

چنیوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) آرپی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر کاچنیوٹ کا دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران کے اجلاس میں ڈی پی او عبادت نثار سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی ۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آرپی او کو سلامی دی ۔ بعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او کا کہنا تھا حسن اخلاق، خدمت اور عوام کی حفاظت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں ۔

عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کی بالا دستی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے ۔ قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیںجس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو ۔میں چاہتا ہوں کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے فرائض منصبی اس طرح ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں کہ عوام اس وردی کو عزت دینے پر مجبو ر ہو جائے۔

(جاری ہے)

فورس کے وقار کو بلند کرنے کے لیے ہر ملازم اپنا بھرپور پیشہ وارانہ کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا رشوت خور، بددیانت اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمان کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرامن اور شفاف الیکشن کے لیے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض کو نیک نیتی اور محنت سے سرانجام دیں اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں