چنیوٹ،ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق

جمعہ 20 جولائی 2018 23:48

چنیوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) سرگودھا روڈ پر تیزر فتا رویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پنتیس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب ہائی ایس ویگن نے موٹر سائیکل پرسوار دوافراد کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار شگفتہ زوجہ عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسیں جبکہ رانا اشتیاق شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں