ضابطہ اخلاق کیخلاف پوسٹرز اور بینرزاتروادئے گئے

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:16

چنیوٹ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے تحصیل لالیاں میں الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف لگائے گئے پوسٹرز اور بینرزاتروادئیے ۔

(جاری ہے)

اس دوران ان کے ہمراہ اے ڈی سی (جی ) اعتزاز اسلم مارتھ اوراے سی لالیاں علی عاطف بٹر بھی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔الیکشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں