چنیوٹ ، پاکستان کا 71 واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 22:33

چنیوٹ۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی پاکستان کا 71 واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز میونسپل کمیٹی چنیوٹ سے ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری، ڈی پی او عبادت نثار، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر میڈم طاہرہ، اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد ثقلین سجنکا اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چنیوٹ مہر محمد خالد کے علاوہ ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی اور پرچم کشائی بھی کی،ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے یادگار شہداء پر سلامی دی گئی اور پھول چڑھائے گئے، سلامی کی تقریب میں ڈی سی چنیوٹ خضر افضال، ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار، پولیس افسران و ملازمین سمیت صحافیوں, سول سوسائٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. شرکاء نے 14 اگست کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی کی خاطر, ملکِ پاکستان کی حفاظت اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکِ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کروائی گئی.جبکہ دوسری جانب یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر سرکاری و نجی اسکول اور کالجز کے اساتذہ کرام اور طلباء بھی ملک سے اظہار یکجہتی کے لئے میدان میں اتر آے، یادگار شہداء پر سلامی دی اور پھول بھی پیش کیے�

(جاری ہے)

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں