چنیوٹ،میونسپل کمیٹی کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

جھنگ روڈ بلاک ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا ،نعرے بازی

جمعرات 16 اگست 2018 22:52

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے،جھنگ روڈ بلاک ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا نعرے بازی کی گئی ہمارے گھروں میں چولہے بند، بھوک کا ناچ جاری ہے کیا ہم جینا چھوڑڑ دیں مظاہرین کا سوال میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے،مین جھنگ روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ڈی سی آفس چنیوٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں دو ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہمارے گھروں میں بھوک ناچ رہی ہے گھرو ں میں فاقے ہیں حالات ابتر ہو چکے ہیں کوئی سننے والا نہیں عید قربان کیلئے ہمارے پاس قربانی کا جانور لینے اور نظام زندگی چلانے کیلئے کوئی بھی حل نہیں رہا جبکہ دوسری جانب سی او بلدیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں ہم سے پہلے دور کی رکی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے منسٹری کو لیٹر لکھ دئیے ہیں جیسے فنڈز آتے ہیں تنخواہیں ادا ہوجائیں گی

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں