چنیوٹ،موجودہ بلدیاتی نظام کو تبدیل کر کے سابقہ نظام بحال کیا جائے، چوہدری عثمان حیدر آرائیں

جمعرات 16 اگست 2018 22:38

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) موجودہ بلدیاتی نظام کو تبدیل کر کے سابقہ نظام بحال کیا جائے کیونکہ سابقہ ضلع ناظم اور تحصیل ناظم شپ کے دور میں عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن ہو رہی تھی میں موجودہ نو منتخب حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ فوری طور پر سابقہ نظام بحال کرے ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی تجارتی سیاسی شخصیت چوہدری عثمان حیدر آرائیں نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت موجودہ بلدیاتی نظام کے کچھ لوگ پی ٹی آئی کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن موجودہ بلدیاتی نظام کو ختم نہ کیا جائے موجودہ منتخب حکومت کو ان لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں ضلع ناظم ، تحصیل ناظم اور یوسی ناظم کے پاس وسیع اختیارات اور فنڈ ہوتے تھے جس کی بدولت عوام کو بہت سے فائدہ حاصل ہو رہا تھا موجودہ بلدیاتی نظام عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہا لہذا سابقہ بلدیاتی نظام فوری طور پر بحال کیا جائے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں