چنیوٹ، چائلڈ لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری

جمعرات 16 اگست 2018 22:38

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) چائلڈ لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد خضر افضال چوہدری نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ میں کیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔

جس میں اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ،لیبرآفیسرمبشر عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان،ڈی او ایلمنٹری سخاوت ناز کالرو،ڈسٹرکٹ اٹارنی ، شوشل موبلائزر امان اللہ کے علاوہ دیگرنے شرکت کی۔لیبر آفیسرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چنیوٹ میں کل 75رجسٹرڈ بھٹے ہیں ان بھٹوں پر مزدوری کرنے والے 592 بچوں کو سکول داخل کرایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اور ان کو مفت کتابیں اور یونیفارم دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بچوں کی بہت بڑی تعداد سکولوں سے باہر ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے بچوں کو سکول لانے میں ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا،رورل ایریاز میں جو بھٹے ہیں انہیں خصوصی طور پر چیک کریں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں،خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں