چنیوٹ، قر آن و حدیث سے رو گردانی امت کیلئے پریشانی و زوال کا باعث بن رہی ہے،مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی

ہے برائی کو جڑ سے خاتمے کیلئے نیکی کو عام کر ناہو گا ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت میں ہے اوور ہماری نا کامی کا سبب قرآن و حدیث سے دوری ہے ،مرکزی نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ

جمعہ 17 اگست 2018 22:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قر آن و حدیث سے رو گردانی امت کیلئے پریشانی و زوال کا باعث بن رہی ہے برائی کو جڑ سے خاتمے کیلئے نیکی کو عام کر ناہو گا ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت میں ہے اوور ہماری نا کامی کا سبب قرآن و حدیث سے دوری ہے جس کی وجہ سے ہم مسلمان خوار ہو رہے ہیں کامیابی حاصل کر نے کیلئے مسلمانوں کو دین اسلام اور اور حضور ﷺ کے بتائے ہو ئے احکامات پر عمل کر نا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں کو ئی جبر نہیں اور یہ اللہ کا پسندیدہ دین ہے جس کو اپنا کر مسلمان دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتا ہے اغیار کے سامنے سر جھکانے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے بلکہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے جس کو آج کے مسلمان نے بلکل چھوڑ دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کفریہ طاقتیں اپنے کفر کے بل بوتے پر مسلمانوں پر قبضہ جمانے کے ناپاک کوششیں کرتے ہیں لیکن ہم ہم مسلمان ان سازشوں کو سمجھتے ہی نہیں بلکہ اپنے اختلافات میں گھر جا تے ہیں ہمیں اختلافات میں گھیرنے کیلئے کفریہ طاقتوں کا ایک منصوبہ ہے جس کو ہم نے مل کر ناکام بنا نا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کفار سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار اور آپس میںاجتماعیت کے ساتھ اپنے تمام تر اختلافات اور مفادات کو بالاے طاق رکھتے ہو ئے ہمیں اکٹھا ہو نا ہو گا اور دین اسلام کیلئے کچھ کر نا ہو گا وگرنہ دنیا و آخرت میں ذلت اٹھا نا پڑے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر استغفار اور نبی کریم ﷺ کے طریقوں پر چلنے کیلئے اپنی زندگیوں کو تبدیل کر نا ہو گا تب ہی ہماری زندگی میں انقلاب آسکتا ہے اور کفر کا مقابلہ کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں