چنیوٹ، مسافر وں سے اورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،خضر افضال چوہدری

اڈامالکان ،ٹرانسپورٹر ز اڈوں اور مسافر گاڑیوں میں سرکاری کرایہ نامہ آویزاں کریں، عید کے دنوں اور بعد میں مسافروں کی جانب سے زائد کرایہ لینے کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 اگست 2018 22:54

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) اورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،اڈامالکان ٹرانسپورٹر حضرات تمام اڈوں ، مسافر گاڑیوں میں سرکاری کرایہ نامہ واضع طور پر آویزاں کریں، عید کے دنوں اور بعد میں مسافروں کی جانب سے زائد کرایہ لینے کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ٹرانسپوٹرزاور اڈا مالکان ، افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ، میٹنگ میں اے ڈی سی (ریونیو)راو،ْ امتیاز، اے ڈی سی جنرل اعتزاز اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنرز آصف اقبال چوہان ،میڈم شمائلہ منظور،علی عاطف بٹر، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے میڈم فرح دیبہ ، انچارج ٹریفک چوہدری اشرف گجر ،اڈا مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گاڑیوں میں اوور لوڑنگ مت کریں یہ خلاف قانون ہے اوور لوڈنگ سے مسافروں کو تکلیف ہوتی ہے اور یہ حادثات کا سبب بھی بنتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اڈوں پر ٹکٹ گھر کے پاس فلیکس لگائیں جس پر سرکاری کرایہ نامہ لکھا ہو،آخر میں انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور انچارج ٹریفک کی نگرانی میں ٹیمیں جگہ جگہ ناکے لگا کر اوور لوڈنگ ،اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کو چیک کریں ،زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے کرایہ واپس لیکر مسافروں کو دیا جائے گا اور ان گاڑیوں کے چالان بھی کیے جائیں گے ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ہیلتھ افسران کی میٹنگ ہوئی جس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹرسیف اللہ وڑائچ ، ایم ایس ڈاکٹر حامد رفیق ، ڈاکٹر اے جی شاکر کے علاوہ اے ڈی سی (ریونیو)راو،ْ امتیاز، اے ڈی سی جنرل اعتزاز اسلم مارتھ اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی دیکھ بھال کریں وہ لوگ پہلے ہی بہت پریشان ہوتے ہیں انہیں مزید پریشان نہ کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں جاری کام جلد مکمل کروائیں ،نئے زیر تعمیر ایمرجنسی وارڈ کا کم بھی مکمل کر کے اسے ایکٹیو کریں ، انہوں نے ڈاکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ ٹائم پر ڈیوٹی پر حاضر ہو جائیں 8بجے کا مطلب 8بجے ہے ،مریض پہلے پہنچ جاتے ہیںاور آپ بعد میں آتے ہیں اب ایسا نہیں چلے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ جو کام نہ کرے اسے فارغ کر دیں ، وہ وقت گزر گیا جب دھونس چلتی تھی اب کام اور صرف کام کرنا پرے گا ،جو دھونس دکھائے اسکی رپورٹ کریں اسکے خلاف کاروائی میں کروں گا ، آخر میں انہوں نے کہا کہ مجھے روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز ، عملہ اور جاری کاموں کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں