چنیوٹ،پاکستان،علم ،امن اورانسانیت کے دشمن بچوں کامستقبل تاریک نہیں کرسکتے،امیر سید

نورالحسن شاہ شدت پسندعناصر کاچلاس میں تعلیمی اداروں کونذرآتش کرنا جہالت کے زمرے میں آتا ہے،پاکستان کے بچے بہت نڈر ہیں، قلم اورکتاب سے تعلق نہیں توڑیںگے اور دشمن کو ناکامی کا سامنا ہوگا، ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 18 اگست 2018 22:54

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندعناصر کاچلاس میں تعلیمی اداروں کونذرآتش کرنا جہالت کے زمرے میں آتا ہے،ہمارادشمن ناکام ہوگا۔پاکستان،علم ،امن اورانسانیت کے دشمن ہمارے بچوں کامستقبل تاریک نہیں کرسکتے ،وہ زیورتعلیم سے آراستہ ہوتے اورآگے بڑھتے رہیں گے۔

دیامرمیں سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردعناصر کوموت کے گھاٹ اتاردیا ،تاہم مردانہ وارمقابلہ کرتے ہوئے ہمارے سرفروش پولیس اہلکاروںنے جام شہادت بھی نوش کیا۔سانحہ چلاس نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی یادتازہ کردی جبکہ پاکستانیوں کاحوصلہ مزیدبلندکردیا۔پاکستان کے بچے بہت نڈر ہیں وہ قلم اورکتاب سے اپناتعلق نہیں توڑیںگے پاکستان میں تعلیمی انقلاب کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سانحہ آرمی پبلک سکول کے معصوم طلبہ وطالبات اوراساتذہ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں سے کچھ بعید نہیں ،وہ بزدل ہماری ریاست میں منافرت کی آگ بھڑکانے میں ناکامی کے بعد تعلیمی اداروں کونشانہ بنارہے ہیں۔پاکستان وادی کشمیر میں آزادی کیلئے سربکف کشمیریوں کوکسی مرحلے پرتنہا نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں شہیدپولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے جانیوالے سیشن جج ملک عنایت کی گاڑی پرفائرنگ کرکے بزدلی کامظاہرہ کیا گیا ۔پاکستان کاایک ایک فرد قیام امن کیلئے انتہاپسندعناصر کیخلاف سینہ سپر ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں