چنیوٹ، واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا زنگ آلودہ پانی آنے پر علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج ،پلانٹ درست کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 18 اگست 2018 22:54

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) میونسپل کمیٹی کے عملہ کی غفلت محلہ لاہوریگیٹ میں واقع واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا زنگ آلودہ پانی آنے پر علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق محلہ لاہوریگیٹ میں واقعہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا زنگ آلودہ پانی آنے علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے واٹر فلٹریشن پلانٹ تو لگا دیا مگر ز نگ آلودہ اور مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں نے ڈی سی چنیوٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے پلانٹ رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی خصوصی گرانٹ دو ماہ قبل لگایا گیا تھا جو کہ اب ناکارہ ہو چکا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں