چنیوٹ ،خاتون نے رکشہ میں بچے کو جنم دیدیا

حاملہ خاتون اور بچے کی زندگی کو بچانے کیلئے بچے کی پیدائش رکشہ میں کروانا پڑی ، ڈاکٹر

پیر 20 اگست 2018 19:09

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ،چنیوٹ میںخاتون نے رکشہ میں بچہ جنم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ رجوعہ سادات کے بنیادی مرکز صحت کے سینٹر سے چند قدم کے فاصلے پر مسافر رکشہ میں بچے کی پیدائش بنیادی مرکزی صحت رجوعہ سادات کی ایل ایچ وی مرکز صحت کی بجائے رکشہ میں فارمولے آزماتی رہی ۔

(جاری ہے)

قریبی مرکز صحت لے جانے کی بجائے رکشہ میںنئے پاکستان کے پہلے بچے کا جنم دیدیاسڑک کنارے حاملہ خاتون کا شور سن کر عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا ۔

بنیادی مرکز صحت رجوعہ سادات کی ایل ایچ وی کا کہنا ہے کہ حاملہ خاتون اور بچے کی زندگی کو بچانے کیلئے بچے کی پیدائش رکشہ میں کروانا پڑی بنیادی مرکز صحت سے چند گز کے فاصلہ پر رکشہ میں بچے نے جنم مجبوری تھا تاکہ زچہ و بچہ کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے ہم نے مسافر رکشہ کے چاروں اطراف چادر لگا کر ماں بچہ کو باحفاظت بچایا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں