سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس 10محرم کو ہوگی

منگل 18 ستمبر 2018 00:30

ْ چنیوٹ ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام18ویں سالانہ عظیم الشان شہادت امام حسین کانفرنس 10محرم الحرام 21ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو صبح10بجے تانماز عصر مرکزی جامعہ مسجد فاروقیہ محلہ عثمان آباد ریلوے روڈ میں منعقد ہو گی ضلعی ترجمان محمد حبیب قادری نے بتایا کہ کانفرنس میں ممتاز عالم دین مولانا تنویر احمد فاروقی ، مولانا احمد علی ہرل، مولانا امتیاز احمد حقانی، علامہ تصور عباس صدیقی خطاب کریں گے ضلع بھر کے جید علما کرام و مشائخ عظام بھاری تعداد میں خصوصی شرکت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں