پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، دودھ بیچنے والوں سے دودھ کا ٹیسٹ، ہزاروں من مضر صحت دودھ سیم میں بہا دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

چنیوٹ ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا علی الصبح جھنگ روڈ بائی پاس پر ناکہ، دودھ بیچنے والوں سے دودھ کا ٹیسٹ، ہزاروں من مضر صحت دودھ سیم میں بہا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سروش یوسف کی ہدایت پر فہیم یوسف اور ان کی ٹیم کی بڑی کارروائی صبح سویرے جھنگ روڈ بائی پاس پر ناکہ لگا کر شہر میں داخل ہونے والا دودھ کا ٹیسٹ کیا گیا، فوڈ اتھارٹی ٹیم نے سائنسی طریقوں سے دودھ کا معیار چیک کیا، پلاسٹک کے ڈرموں میں موجود غیر معیاری ہزاروں من مضر صحت دودھ سیم میں بہا دیا، مضر صحت دودھ شہر لاکر فروخت کرنیوالے لوگوں کو وارننگ جاری، دوبارہ غیر معیاری مضرصحت دودھ لانے والے لوگوں کیخلاف شاخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں