اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کے فیصلہ پر مسلم لیگی کارکن گھروں سے نکل آئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:30

چنیوٹ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف ، مریم نواز اور کپٹن صفدر کی سزا معطلی کے فیصلہ پر مسلم لیگی کارکن گھروں سے نکل آئے۔

(جاری ہے)

ضلعی رہنما ملک اسداللہ سجاد ، مقبول انصار ی کی قیادت میں کارکنوں نے لاہوری گیٹ سے جلوس نکالا سینکڑوں کارکن فیصلہ سنتے ہی سجد ہ ریز ہوگئے ضلعی رہنما ملک اسداللہ سجاد نے گڑھا چوک ، لاہوری گیٹ ، فرنیچر مارکیٹ ، برف کارخانہ روڈ پر دس من سے زائد مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسداللہ سجاد، مقبول انصاری ، شیخ عالمگیر، فہد نعیم فخری سمیت درجنوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج حق کی فتح ہوئی انشا ء اللہ تمام کیسوں سے باعزت بری ہوجائیں گے، اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کارکن شکرانے کے نوافل ادا کریںملک اسداللہ اور مقبول انصاری نے اس موقع پر لاہور ی گیٹ میں پانچ بکروں کا صدقہ بھی دیا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں