مرکز ختم نبوت جامعہ عثما نیہ کے زیر اہتمام 16ویں سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس کل ہو گی

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:48

چنیوٹ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء)مرکز ختم نبوت جامعہ عثما نیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگرمیں 16ویں سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس کل ہو گی، انتظامات مکمل کر لئے گئے ،جید علماء کرام اور کثیر تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ،پنڈال کو سجا دیا گیا ،خوبصورت بینزر اور پینا فلیکس لگا کر خوبصورت اسٹیج تیار کر دیا گیا،،تقریب کا باقاعدہ آغازصبح 10بجے ہوگا،سالانہ شہا دت کا نفرنس میں جید حضرات علماء کرام خطاب کریں گے ،جس میں خصوصی طور پر جید و تمام مکاتب فکر کے سر کر دہ علماء کرام خطاب کریں گے ،کا نفرنس کی صدارت مرکز ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی کریں گے جبکہ نقا بت و نگرانی کے فرائض جامعہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم صاحبزادہ قا ری محمد سلمان عثمانی ادا کریں گے ،تمام اہل اسلام کو شرکت کی دعوت عام ہے، کانفرنس میں نواسہ رسول جگر گو شہ بتول خانوادہ نبوت حضرت سیدنا حسین ابن علی کی شہا دت پر حضرات علماء کرام خصوصی و تفصیلی خطاب فرمائیں گے جس میں واقعہ کر بلا بیان کیا جائے گا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں