یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بار گاہ مہاجرین سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہوا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:10

چنیوٹ ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بار گاہ مہاجرین سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا سیکورٹی کے فول پروف انتظامات تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسین کی یاد میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے دن امام بارگاہ مہاجرین اور حیدر ی منزل سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ، بعداز نماز مغرب ٹھٹھی امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر ذوالجناح اور علم کے بڑے بڑے جلوس بھی برآمد ہوئی جلوس میں عزاداروں نے زنجیر زنی نوحہ خانی اور ماتم داری بھی کی جلوس کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کئے گئے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں