چنیوٹ، ضلع چنیوٹ میں محصول چونگیوں کو سرکاری جنرل بس سٹینڈ میں شفٹ کیا جائے، بائو خالد نسیم

کیونکہ یہ محصول چونگیاں باہر ہونے کی وجہ سے عملہ من پسند ٹیکس وصول کرتا ہے، صدرٹرانسپورٹ یونین چنیوٹ

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) ٹرانسپورٹ یونین چنیوٹ کے صدر بائو خالد نسیم نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں محصول چونگیوں کو سرکاری جنرل بس سٹینڈ میں شفٹ کیا جائے کیونکہ یہ محصول چونگیاں باہر ہونے کی وجہ سے عملہ من پسند ٹیکس وصول کرتا ہے اگر یہ چونگیاں سرکاری بس سٹینڈ کے اندر بنا دی جائیں تو اس سے ٹرانسپورٹر وں کو بڑا فائدہ حاصل ہو گا انہوں نے ڈی سی چنیوٹ اور آر ٹی سیکرٹری سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرانسپورٹروں کی سہولت کیلئے ان محصول چونگیوں کو روڈز سے ختم کر کے سرکاری بس سٹینڈ کے اندر قائم کریں تاکہ ٹرانسپورٹروں اور دیگر گاڑیوں کو سہولیات مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں