چنیوٹ میں پانچ روزہ پولیو مہم جاری،ٹیموں کیلئے سیکیوررٹی کے فول پروف انتظامات

پیر 24 ستمبر 2018 18:07

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پانچ روزہ پولیو مہم جاری۔پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات ،پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سو سے زائد پولیس افسرا ن و ملازمان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ پولیو مہم مورخہ 24-09-18 تا مورخہ 28-09-18تک ضلع بھر میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی طرف سے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولیو ٹیموں / ورکرز کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

پولیو مہم کے دوران تین ڈی ایس پی اور چھ انسپکٹر سمیت پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامورکیے گئے ہیں۔ ہر سرکل میں ایلیٹ فورس کی گاڑیاں گشت کریں گی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزو نفری پولیس لائن میںسٹینڈ ٹو رکھی گئی ہے۔سرکل ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ز پولیو مہم کے سلسلہ میں لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کر یں گے۔ تمام ذرائع کو بروئے کا ر لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں