پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

چنیوٹ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پانچ روزہ پولیو مہمضلع بھر میں جاری ہے ۔پولیس کی طرف سے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولیو ٹیموں / ورکرز کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران تین ڈی ایس پی اور چھ انسپکٹر سمیت پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامورکیے گئے ہیں۔ ہر سرکل میں ایلیٹ فورس کی گاڑیاں گشت کریں گی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزو نفری پولیس لائن میںسٹینڈ ٹو رکھی گئی ہے۔سرکل ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ز پولیو مہم کے سلسلہ میں لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کر یں گے۔ تمام ذرائع کو بروئے کا ر لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں