چنیوٹ:ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا،میاں بیوی جاں بحق

منگل 25 ستمبر 2018 20:19

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو روند ڈالا میاں بیوی موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق حقانیہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار پچپن سالہ ظفر ولد محبوب اور اس کی اہلیہ نصرت شدید زخمی ہو گئے جو کہ ہسپتال میں جاتے ہوئے دم توڑ گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورجاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں