چنیوٹ، شہداء ماڈل ٹائون کے خون کا حساب قریب تر ہے،سید شاہد علی شاہ

منگل 25 ستمبر 2018 20:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ نے ایران سے چنیوٹ میں صحافیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹائون کے خون کے حساب کا وقت قریب آ پہنچا ہے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری انصاف کے حصول کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں اب ماڈل ٹائون کا فیصلہ جلد ہونے والا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم موجودہ حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ انصاف کی فراہمی کیلئے عوامی تحریک کے مطالبات تسلیم کرے او ر شہدا ماڈل ٹائون کے کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے موجودہ حکومت شہدا ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے میں ہماری مدد کرے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی قیادت میں عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں