انسداد خسرہ مہم کا افتتاح، 2لاکھ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے

منگل 16 اکتوبر 2018 00:02

چنیوٹ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ضلع چنیوٹ میں 27اکتوبر تک جاری رہنے والی انسداد خسرہ مہم کے دوران 6ماہ سے 7سال تک کے 2لاکھ 21ہزار7سو بچوں کو خسرہ سے بچا ئو کے ٹیکے لگائے جائیں گے،جس کیلئے محکمہ صحت کی 195ٹیمیں ضلع بھر کے مقرر کردہ پوائنٹس کے علاوہ سکولوں و دیگر مقامات پر جاکر بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائیں گے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خسرہ مہم کا افتتاح کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، ایم ایس ڈاکٹر حامد رفیق ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد و دیگر ہیلتھ افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ مہم کے اہداف حاصل کرکے اسے کامیاب بنانے کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکموں کو آپس میں کوآرڈینیشن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے ،شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دہی علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروائے جائیں گے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی گھر گھر جا کر خسرہ کے مرض اور اس سے بچائو، احتیاطی ترابیر اور علاج کے حوالے سے لوگوں میںآگاہی دیں گیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں