ڈی پی او چنیوٹ کا پولیس خدمت مرکز کا وزٹ،لوگوں کودی جانیوالی سہولیات کا جائزہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:03

چنیوٹ ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈی پی او چنیوٹ کا پولیس خدمت مرکز کا وزٹ،لوگوں کودی جانیوالی سہولیات کا جائزہ،پولیس خدمت مرکز کے قیام کا مقصد لوگوں کوباعزت طریقے سے مختلف سہولیات ون ونڈو اپریشن کے ذریعے مہیا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو بار بار تھانہ چوکیات کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار نے پولیس خدمت مرکز کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے پولیس خدمت مرکز پر قائم مختلف کاؤنٹرز کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے انکے کام،ورکنگ پراسیس،پولیس کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی پی او نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے قیام کا مقصد لوگوں کو سہولیات ایک ہی چھت تلے مہیا کرنا ہے تاکہ لوگوں کو تھانہ چوکیات کے بار بار چکر نہ لگانا پڑیں اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے انکا مسئلہ حل ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں