پاکستان کی بہتری کیلئے ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، ایس ایم عمران

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:28

چنیوٹ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان ملک ہمارا ہے اور اس کی بہتری کے لیے ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار دین گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر ایس ایم عمران نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملک کو خشک سالی سے بچانے کے لیے ڈیموں کے منصوبوں کی ہم قدر کرتے ہیں اور اس کے لیے اپنے ادارے کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا فنڈ بھی جمع کرایا ہے، ہم چاہتے ہیں یہ تمام مل اونرز اور صنعتکار اس کار خیر میں حصہ ڈالیں تو ہمیں بیرون ملکوں سے امداد کی ضرورت نہیں پڑے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے یہ فنڈانشاء اللہ صنعتکاروں کے لیے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا ،اب وہ دن دور نہیں جب ہمارے ملک کے حالات بدلیں گے اور ملک چند سالوں میں دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہوجائے گا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں