محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام فائر سیفٹی آگاہی واک کا اہتمام

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:28

چنیوٹ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام فائر سیفٹی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ،واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس چنیوٹ محمد خضر افضال چوہدری نے کی ،واک میں اے ڈی سی (ریونیو)رائو امتیاز احمد، اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات، سول ڈیفنس آفیسر محمد صدیق ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122مس طاہرہ خان ، ڈی ایس پی ٹریفک عبدالمجید ورک ،ڈی او انڈسٹری شہباز خان ،سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس ، لیبرآفیسر مبشر عباس ، سی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ملٹن ممتاز ،انوائرمنٹ آفیسر امتیاز احمد ، جی ایم اقبال رائس ملز ہارون کے علاوہ دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی، فائر سیفٹی آگاہی واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ،ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے سول ڈیفنس کی جانب سے تحصیل چوک میں بنائے گئے آگاہی سنٹر کا بھی وزٹ کیا اور آگ بھجانے والے آلات کا جائزہ لیا ، سول ڈیفنس آفیسر محمد صدیق نے ڈپٹی کمشنرو دیگر آفیسران کو آلات کے بارے میں بریفنگ دی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ فائر سیفٹی ایک اہم سبجیکٹ ہے ، دفاترمیں گھروں میں الیکٹرک وائر میں خرابی ،شارٹ سرکٹ یا دگر وجوہات کی وجہ سے آگ لگ جاتی ہے اسے کیسے کنٹرول کرنا ہے ، تمام افراد سول ڈیفنس اور ریسکیو ورک کی ٹریننگ ضرور حاصل کریں اور اپنے گھروں ،دفاتر،کاروباری اداروں ،انڈسٹریل یونٹ میں فائر فائٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی صورت میں فوری قابو پاکر نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے، آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری و دیگر افسران نے مین روڈپر عوام میں فائر سیفٹی آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں