دوروزہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے دعوتی وفود، مبلغین اور کارکنان مسلم کالونی چناب نگر پہنچنا شروع ہوگئے

پیر 22 اکتوبر 2018 23:45

چنیوٹ ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) دوروزہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے دعوتی وفود، مبلغین اور کارکنان مسلم کالونی چناب نگر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ کانفرنس کی تمام تر انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے مکاتب فکر کے علماء کرام اور ممتاز دانشور خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس 25,26/ اکتوبر بروز جمعرات و جمعہ کو چناب نگر میں منعقد ہورہی ہے۔ کانفرنس میں تمام تر انتظامات کو مرحلہ وار پایا تکمیل تک پہنچانے کا کام سرعت سے جاری و ساری ہے۔ چنیوٹ اور چناب نگر کے در و دیوار کو کانفرنس کے پینا فلیکس، رنگ برنگے بینروں سے سجادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے شرکاء کے لئے کھانے کے انتظامات اور وسیع و عریض پنڈال کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا الله وسایا اور مولانا غلام مصطفی کے مطابق کانفرنس کی مختلف نشستوں کی صدارت امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد سمیت ملک بھر کے مشائخ اور روحانی شخصیات کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس رسالت کے دفاع کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں