مسلمان انصاف کا دامن نہ چھوڑیں، دین کو مضبوطی سے تھام رکھیں، قاری شبیرعثمانی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:45

چنیوٹ ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولاناقا ری شبیر احمد عثمانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کو اپنے تمام گوشہائے زندگی میں مکمل طریقہ سے نافذ کریں ،موجودہ حالات کی خرابی اور نزاکت کے اسباب میں مسلم دشمنوں کی سازشوں کے علاوہ ہمارا دین سے دور ہونا بھی شامل ہے ،ہم صرف نام کے مسلمان ہیں اور ہم نے اپنے مفاد کے لحاظ سے دین سے قربت اور دوری سے فیصلہ لینے کی گھنائونی صفت کو اختیار کرلیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان انصاف کا دامن نہ چھوڑیں اور دین کو مضبوطی سے تھامیں اور خوارج کے افکار سے بچیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفا ذ کیلئے جدو جہد جا ری رہے گی ،پاکستان اسلام کے مقدس نام پر معرض و جود میں آیا اسلامی نظام ہی پاکستان کا مقدر ہے سیکولر عناصر اور مغربی ایجنٹ پاکستان کا اسلامی تشخص ختم کر نا چاہتے ہیں سیکو لر انتہا پسندوں کو پاکستان میں سیاست کر نے کا کوئی حق نہیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ،،انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت ملک و ملت کے غدار قادیانی و دیگر قوتیں پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک ہیں اعلیٰ عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جا ئے،انہوں نے کہا کہ فرقوں میں تقسیم امت کو اس وقت اتحاد اوریکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں