ڈی پی اوکی ضلع کے محرران سے میٹنگ

منگل 23 اکتوبر 2018 23:07

چنیوٹ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے محرران سے میٹنگ کی،میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل اختر حیات،او ایس آئی وقاص احمد اور جملہ محرران نے شرکت کی،دورانِ میٹنگ ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ چوکیات میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو عزت دی جائے،تھانہ میں آنے والے لوگوں کو فرنٹ ڈیسک کے بارے میں بتایا جائے اور فرنٹ ڈیسک پر ہی درخواستیں وغیرہ وصول کی جائیں،سمن ،وارنٹ کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے،اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت،کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،تھانہ کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے اور ساتھ ہی کمپیوٹرائزڈ کروایا جائے۔

(جاری ہے)

تھانہ جات ،کمروں،بیرکوں،واش رومز کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔پولیس ملازمان کیلئے میس سسٹم کو آپریشنل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں