جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، پانچ ملزمان کو گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 23:07

چنیوٹ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 240لیٹر شراب،250گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ سٹی سے ممتاز احمد اے ایس آئی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق سے 60لیٹر شراب برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

انچارج چوکی 50پل اعجاز احمد ایس آئی نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آصف اور ابراہیم کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 180لیٹر شراب برآمد کرلی۔عبید اللہ ا ایس آئی نے ملزم خالد سے بندوق 12بور برآمد ہونے پر گرفتارکرلیا۔محمد اسلم ایس آئی نے ملزم بشیر سے 250گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں